جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میسج ری ایکشنز؛ واٹس ایپ نے نیا فیچر پیش کردیا

23 نومبر, 2021 14:35

فیس بک میسنجر میں میسج ری ایکشنز جیسا فیچر اب واٹس ایپ میں بھی اسے متعارف کروا دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا ہے، واٹس ایپ پر اب کسی میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کسی تحریری رپلائی کے بغیر بھی کیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق یہ پہلے آئی او ایس بیٹا ورژن میں دیا گیا اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فراہم کیا گیا ہے اور آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویسی سے متعلق واٹس ایپ کا ایک اور اہم فیچر متوقع

رپورٹ کے مطابق میسج ری ایکشن نوٹیفکیشن فیچر مستقبل کی اپ ڈیٹ میں جاری کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

امکان ہے کہ اسے آپ واٹس ایپ کے سیٹنگز مینیو میں نہیں دیکھ سکیں گے چاہے آپ تازہ ترین بیٹا ورژن ہی کیوں نہ استعمال کررہے ہوں، اس کی بجائے انہیں سیٹنگز میں نوٹیفکیشن مینیو میں جا کر اسے ان ایبل یا ڈس ایبل کرنا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top