جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گوگل کا کروم براؤزر میں ایک کارآمد ٹول کا اضافہ

16 نومبر, 2021 14:51

گوگل کی جانب سے کروم براؤزر میں ایک کارآمد ٹول کا اضافہ کیا جارہا ہے، یہ ٹول براؤزر کے اندر ہی اسکرین شاٹ لینے اور ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اینڈرائیڈ پر کروم ایپ میں ایسے ٹولز کئی ماہ سے دستیاب ہیں جو اسکرین شاٹس لینے اور ایڈیٹنگ کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹول سے اسکرین شاٹس پر ڈرائنگ، کراپ اور ٹیکسٹ کا اضافہ کیا جاسکے گا جبکہ اسکرین شاٹس کو پی این جی تصاویر میں بھی محفوظ کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے 2.1 ارب ڈالرز میں اپنا دفتر خریدنے کا اعلان کردیا

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر ونڈوز، میک او ایس اور لینیکس کے ساتھ ساتھ کروم او ایس میں دستیاب ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top