جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایک بٹ کوائن کی قیمت 1 کروڑ 6 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی

16 اکتوبر, 2021 10:57

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کی وجہ امریکی ریگولیٹرز کی جانب سے اسے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کے لیے مستقبل میں استعمال کی منظوری کو بتایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرپٹو کرنسی کی قیمت میں تقریبا 4.6 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 60 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 1 کروڑ 6 لاکھ 7 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ نے چین میں لنکڈ اِن سروسز کو بند کرنے کا اعلان کردیا

کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے محکمہ حکمت عملی کے سربراہ نے بتایا کہ بٹ کوائن کا 59 ہزار ڈالرز سے اوپر جانا صوابدیدی نہیں تھا بلکہ سرمایہ کاروں کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top