جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے: فواد چودھری

06 اکتوبر, 2021 20:03

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے قازقستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیائی کو ملانے سے خطے میں ترقی و خوشحالی آئے گی، پاکستان نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاءمیں سہولت فراہم کی، کورونا سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب کی تعیناتی صدر پاکستان کرینگے، پارلیمانی کمیٹی بنائی جائیگی: فروغ نسیم

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بروقت فیصلوں کے ذریعے کورونا وباپر قابو پایا، این سی او سی نے وبا سے نمٹنے کیلئے نمایاں کردار ادا کیا، قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔

فواد چودھری نے قازقستان کے سفیر کو پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی، قازقستان سفیر نے بھی پاکستان کے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کے اقدام کو سراہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top