جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عالمی برادری کشمیریوں کے خلاف جرائم پر بھارت کو ذمہ دار ٹھہرائے : وزیر خارجہ

05 اگست, 2021 09:21

اسلام آباد : وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا، عالمی برادری کشمیریوں کے خلاف جرائم پر بھارت کو ذمہ دار ٹھہرائے۔

یوم استحصال کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے۔ بھارت کشمیری عوام کی شناخت کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کشمیریوں کو اپنی سرزمین پر اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے : وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت ہلاکتوں، پیلٹ گنز کا استعمال سمیت بھارت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوئے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازع 1948 سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے خلاف جرائم پر بھارت کو ذمہ دار ٹھہرائے۔ پاکستانی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top