مقبول خبریں
واٹس ایپ گروپس میں ایڈ ہونے سے کیسے بچیں؟ نیا فیچر متعارف
اکثر اوقات نا چاہتے ہوئے بھی کوئی آپ کو کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کردیتا ہے جس کے نتیجے میں آپ کو بے معنی گفتگو کا حصہ بننا پڑتا ہے۔
ایسے میں واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں آپ کو اختیار دیا ہے کہ آپ اس بات کا فیصلہ کرسکیں کہ کون آپ کو کسی بھی گروپ میں ایڈ کرے گا اور کون نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اب آپ کسی کا بھی واٹس ایپ اسٹیٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، جانیے کیسے؟
اس کیلئے آپ ایپ کی سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کرلیں، وہاں پرائیویسی میں جانے کے بعد گروپس کا آپشن دکھائی دے گا اسے منتخب کرکے آپ باآسانی اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ آپ کے کانٹیکٹ میں موجود دوست ہی آپ کو کسی بھی گروپ میں ایڈ کریں۔