جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اب آپ کسی کا بھی واٹس ایپ اسٹیٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، جانیے کیسے؟

27 جولائی, 2021 14:38

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

ان نئے فیچرزکے ذریعے صارف اب واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگی ویڈیو کو بآسانی ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔

اسٹیٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ:

اینڈرائیڈ اسمارٹ فون رکھنے والے صارفین گوگل پلے اسٹور سے گوگل فائلز ڈاؤن لوڈ کرلیں بعد ازاں ایپ کے بائیں جانب کارنر پر موجود مینو آئیکن کو کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں: تصاویر کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر

سیٹنگ آپشن پر جائیں اور show hidden files کے لیے ٹوگل آن کریں، اس کے بعد اسمارٹ فون کے فائل مینیجر میں جائیں اور انٹرنل اسٹوریج آپشن WhatsApp> Media > Statuses پر کلک کریں۔

اب فولڈر کے آپشن میں آپ اسٹیٹس میں چیک کی گئی ویڈیو کو دیکھنے کے قابل ہوجائیں گے، اسٹیٹس ویڈیو پر دیر تک پریس رکھنے سے آپ اپنی مطلوبہ ویڈیو کو بآسانی مطلوبہ مقام پر ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top