جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

این سی او سی ہمیں منع کرے گا تو امتحان ملتوی کردیں گے: شفقت محمود

19 جولائی, 2021 21:01

اسلام آباد: شفقت محمود کا کہنا ہے کہ امتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی سطح پر فیصلے کیے جاتے ہیں، این سی او سی ہمیں منع کرے گا تو امتحان ملتوی کردیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا جی ٹی وی کے پروگرام ’’نیوز نائٹ وِد انیقہ نثار‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی سطح پر فیصلے کیے جاتے ہیں، امتحانات لینے کا متفقہ فیصلہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ستمبر تک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا : شہرام ترکئی

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرایا جائے گا، سپلیمنٹری امتحانات ضرور ہوں گے، این سی او سی ہمیں منع کرے گا تو امتحان ملتوی کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یکساں تعلیم نصاب کے حوالے سے خدشات دور کریں گے، سندھ میں امتحانات کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top