جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت، پمپس بند ہونے کے باعث شہری پریشان

19 جولائی, 2021 16:05

کوئٹہ: پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا، بعض پیٹرول پمپس بند ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد کوئٹہ شہر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی، شہر میں بعض پیٹرول پمپس بند ہوگئے ہیں جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمپس کی بندش سے شہر میں پیٹرول کی قلت سراٹھانے لگی ہے، جن چند پیٹرول پمپوں پر پیٹرول مل رہا ہے وہاں گاڑیوں اور مٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی سرکار نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی قلت کے باعث شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔

پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ کراچی سے پیٹرول کی سپلائی کم مقدار میں آنے کی وجہ سے پیٹرول کی قلت ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top