مقبول خبریں
پی ڈی ایم تبدیلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکے گی: عظمیٰ بخاری
لاہور: عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا پی ڈی ایم کا دوسرا راﺅنڈ شروع ہوتے ہی حکومتی ترجمانوں کی ڈیوٹیاں لگ گئی۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے متحرک ہوتے ہی پھر سے حکومتی ترجمانوں کی ڈیوٹیاں لگ گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا دوسرا راﺅنڈ شروع ہوتے ہی پوری حکومتی مشینری حرکت میں آگئی ہے۔ تین سالوں سے قوم کی بوٹیاں نوچنے والے گدھ اپنی نوکریاں چھن جانے کا خطرہ محسوس کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کی دوسری قسط میں ہزیمت ڈکیت گینگ کا مقدر بنے گی : فردوس عاشق
لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ کب کی پی ڈی ایم کے ختم ہونے کے دعوے کررہی تھی، پی ڈی ایم اپنی جگہ پر قائم دائم ہے جو تبدیلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کے اثاثے نام پر رجسٹر نہیں، عمران خان پر کیس بنتا ہے : عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ پی ڈی ایم ہی آپ کو تارے بھی دکھائئ گی اور اٹھاکر پاکستان سے باہر بھی پھینکے گی۔
انہوں نے مزید کہا اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پی ڈی ایم میں دوبارہ جان ڈال دی ہے۔ شہبازشریف کا پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرنا عمران نیازی اور انکے چاپلوس ترجمانوں کو ہضم نہیں ہورہا ہے۔