جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاک فضائیہ کے سربراہ کی ترک سینئر فوجی قیادت سے ملاقات

29 جون, 2021 12:28

انقرہ: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ترک سینئر فوجی قیادت سے ملاقات۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے ترکی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی آکار، ترک فوج کے سربراہ جنرل یاشر گلیر اور کمانڈر ترک ایئر فورس نرل حسن کوکاکیز سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں فضائی افواج کی حربی استعداد بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی دورہ مصر، صدر جنرل عبدالفتاح السیسی سے ملاقات

معزز سربراہان نے دونوں ممالک کی فضائیہ کو عصرحاضر کے در پیش چیلنجز سے نبرد آزماء ہونے کے لیے ایک دوسرے کی مہارتوں سے استفادہ حاصل کرنے پر تفصیلی بات چیت کی۔

ترجمان پاک فضائیہ نے مزید بتایا پی اے ایف اور ترک فضائیہ کے درمیان ہوابازوں کی تربیت اور تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔

سربراہ پاک فضائیہ کو ترک آرمڈ فورسز کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top