جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

16 جون, 2021 14:45

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

اس نئے فیچر کے مطابق واٹس ایپ کو ری اسٹور کرنے پر 6 ہندسوں کے کوڈ کے بجائے فلیش کال آئے گی۔

واٹس ایپ اس فیچر میں ایس ایم ایس کوڈ کی جگہ ایک فون کال کا آپشن فراہم کرے گا جو آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرے گا، کال ایک سیکنڈ کی ہوگی اور صارف کو کال اٹھانے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اب صارفین بیک وقت چار ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے

نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں کی جارہی ہے تاہم فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top