جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹریفک حادثات سے بچانے والا ٹرک متعارف

09 جون, 2021 13:29

ٹوکیو: جاپان میں گاڑی بنانے والی کمپنی نے ٹرک میں ایک ایسا ہیوی ماڈل متعارف کرایا ہے جو ٹریفک حادثات سے بچانے میں مدد فراہم کرے گا۔

جاپانی کمپنی نے ٹرک میں ڈرائیور کو نہ نظر آنے والا حصہ(بلائنڈ اسپاٹ) ختم کردیا اور اُس جگہ ایک آلہ(نیا ہیوی ماڈل) نصب کیا ہے۔

متسوبیشی فوسو نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرک میں سامنے اور مسافر کی جانب والے حصے دونوں پر سینسر بھی لگائے گئے ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورت میں ڈرائیور کو مطلع کریں گے۔ اگر کوئی گاڑی ٹرک سے ٹکرانے جارہی ہو تو خودکار طریقہ سے بریک بھی لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فائیو جی ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ

اسی طرح ڈرائیور کے مُڑنے والا اشارہ چلانے اور گاڑی موڑنا شروع کرتے وقت، قریب میں راہگیر یا سائیکل سوار ہونے کی صورت میں ایک الارم بج اٹھے گا تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے۔

جاپانی وزارت نقل و حمل کا کہنا ہے کہ ملک میں فروخت ہونے والے ٹرکوں میں یہ نظام پہلی بار متعارف کروایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بلائنڈ اسپاٹ کے باعث اکثر وبیشتر حادثات پیش آتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top