جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اب صارفین بیک وقت چار ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے

07 جون, 2021 13:53

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی سروس متعارف کرانے کی تصدیق کردی۔

ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی تصدیق کے بعد واٹس ایپ حکام نے بھی آج ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف کرانے کا عندیہ دیا۔

واٹس ایپ کی اس سہولت سے صارفین کو بہت زیادہ آسانی ہوگی کیونکہ وہ ایک ہی اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز بشمول کمپیوٹر پر لاگ ان کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کی سہولت کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر

اس فیچر کے بعد صارفین بیک وقت چار مختلف ڈیوائسز پر اپنا اکاؤنٹ لگ ان کرسکیں گے اور چاروں ہی ڈیوائسز میں Sync کی سہولت حاصل ہوگی۔

صارفین ایپ کو موبائل اور کمپیوٹر کے واٹس ایپ ورژن پر ہی لاگ اِن کر سکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top