جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتے تیار کرلئے گئے

17 مئی, 2021 13:48

آسٹریا: سائنس دانوں اندھے اور جزوی طور پر نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتے تیار کرلئے ہیں ، جو ان کو راستوں میں آنے والی متعدد رکاوٹوں سے بچانے میں مدد دیں گے۔

آسٹریا کی کمپنی ٹیک انوویشن نے گریز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تعاون سے اندھے اور جزوی طور پر نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتے تیار کئے ہیں ، ان جوتوں کو اننو میک کہا جاتا ہے۔ ایک جوتے کی قیمت دو ہزار سات سو پاؤنڈز ہے اور اس میں یو ایس بی چارجز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسی دنیا کی ترقی کے بعد سامنے والی ایجادات

ہر جوتے کے سامنے الٹراسونک سینسر ہوتے ہیں، جو راستے میں رکاوٹوں کے قریب آنے پر اطلاع دیتے ہیں، یہ جوتے پہن کر چلنے والا فرد جیسے جیسے کسی رکاوٹ کے قریب ہورہا ہوتا ہے ، جوتے کی وائبریشن میں تیزی آتی جاتی ہے۔

ٹیک انوویشن کے بانی مارکس راور جو خود بھی بصارت کی خرابی کا شکار ہیں ، انھوں نے جدید قسم کے جوتے پر تبصرہ کرتے ہوئےجوتے پر لگے الٹراساؤنڈ سینسر چار میٹر تک کی رکاوٹوں کا پتہ لگاسکتے ہیں جبکہ پہننے والے کو وائبریشن یا آواز کے ذریعے خبردار کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top