جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فیس بک کا صارفین کے لیے نئے فیچرز کا اعلان

20 اپریل, 2021 14:05

کیلی فورنیا: فیس بک ’سوشل آڈیو‘ کے بینر تلے اگلے ہفتے صارفین کے لیے نئے فیچرز کی سیریز کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔

’سوشل آڈیو‘ سیریز کے ان نت نئے فیچرز میں آڈیو چیٹ کی ایپلی کیشنز بھی ہیں جو خصوصی طور پر پوڈکاسٹ کے شائق صارفین کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

فیس بک نے ایک سال قبل ’روم‘ کے نام سے ویڈیو کانفرنسنگ پراڈکٹ متعارف کرائی تھی، جس کا صوتی (آڈیو) ورژن بھی نئی سیریز میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کے 50 کروڑ صارفین کی معلومات ہیک کرلی گئیں

رپورٹ کے مطابق صارفین کلب ہاؤس جیسی پراڈکٹ سے مختلف لوگوں پر مشتمل گروپ ایک ’ ورچوئل اسٹیج‘ بنا کر اپنے اسپیکر کے ذریعے میوزک سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

فیس بک ایک ایسی پراڈکٹ بھی متعارف کروانے جا رہی ہےجس کے ذریعے استعمال کنندہ مختصر آڈیو پیغام ریکارڈکرکے اسے اپنی نیوز فیڈ پر پوسٹ کرسکیں گے۔ جب کہ پوڈ کاسٹ ڈسکوری پراڈکٹ کو اسپاٹی فائے سے بھی منسلک کرسکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top