جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ، صارفین کیلئے خطرہ

10 اپریل, 2021 16:06

ریاض: سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی کے قومی مرکز نے واٹس ایپ صارفین کے لیے انتباہ جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے قومی مرکز نے صارفین کو واٹس ایپ میں اپ ڈیٹ کے بعد پیدا ہونے والی خامیوں سے آگاہ کیا۔

قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ نے ایپ میں خلل دور کرنے کے لیے جو اپ ڈیٹ کی ہے وہ بے حد خطرناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

ادارے کا کہنا ہے کہ اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کا ڈیٹا خطرے میں ہے، ہیکرز ان خامیوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

سعودی سائبر سیکیورٹی مرکز کے مطابق تمام شعبوں کے صافین کو خطرات لاحق ہیں، متاثرہ ایڈیشنوں کو اپ ڈیٹ کریں جس کا طریقہ یہ ہے کہ ایپ اسٹور جاکر واٹس ایپ سرچ کیا جائے اور پھر اپ ڈیٹ کو پش کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top