مقبول خبریں
ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بڑی خوش خبری کا اعلان کردیا ہے۔
واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ اب تمام صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ پر بھی واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے مخصوص آپریٹنگ سسٹم کے آئی فونز کےلیے اپنی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا
صارفین کو واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے متعلق نئے فیچر سے آگاہ کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیے جارہے ہیں۔
@WhatsApp voice and video calls are now available on desktop for everyone.
WhatsApp is rolling out these official status updates right now. pic.twitter.com/7viKLjqWnz
— WABetaInfo (@WABetaInfo) April 8, 2021
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے تصدیق کی تھی کہ واٹس ایپ کی جانب سے جلد ہی ڈیسک ٹاپ ورژن پر وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کروایا جائے گا۔