جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آن لائن گیم ‘پب جی’ نے ایک ارب ڈاؤن لوڈز عبور کرلیا

25 مارچ, 2021 18:19

چینی ٹیک جائنٹ ٹینسنٹ نے کہا ہے کہ ان کے موبائل فون ایکشن گیم پب جی موبائل نے چین کے باہر مجموعی طور پر ایک ارب ڈاؤن لوڈز کے سنگِ میل عبور کرلیا۔

جس کے بعد آن لائن گیم پب جی دنیا بھر کے کامیاب ترین گیمز میں شامل ہوگیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق پب جی موبائل، پلیئر ان نون کے بیٹل گراؤنڈز کا موبائل ورژن ہے،

جس میں پلیئرز کا ایک گروہ، ایک دوسرے سے اس وقت تک لڑتا رہتا ہے جب تک صرف ایک کھلاڑی باقی نہیں رہ جاتا ہے۔

یہ آن لائن گیم اس وقت سے مقبول ہے جب اسے 3 برس قبل لانچ کیا گیا تھا۔

پب جی موبائل کے ڈاؤن لوڈز کے حالیہ اعداد و شمار کے بعد یہ اب کلو گیمز کے سب وے سرفر اور کنگ ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کے کینڈی کرش ساگا سے پیچےرہ گیا ہے۔

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اس وقت کھربوں روپے کا اثاثہ بن چکی

ڈیٹا اینالیٹکس فرم سینسر ٹاور کے مطابق مذکورہ دونوں گیمز کھیلنے میں آسان ہیں اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد انہیں پسند کرتی ہے۔

نیکو پارٹنرز کے تجزیہ کار نے کہا کہ پب جی موبائل کے ایک ارب ڈاؤن لوڈز کا مطلب ہے کہ اس جیسے دیگر گیمز بھی اسی جگہ پہنچ سکتے ہیں۔

ٹینسینٹ جو ریونیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیمز کمپنی ہے جس کا چین میں اسی طرح ایک اور گیم ہے جو پیس کیپر ایلیٹ کہلاتا ہے۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں آگیا ہے جب ٹینسینٹ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ چوتھی سہ ماہی میں ان کے آن لائن گیمز ریونیو میں 29 فیصد اضافہ ہوا

جس کی وجہ سے چین اور بین الاقوامی مارکیٹس میں ویڈیو گیمز کھیلنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہے۔

کمپنی کے مطابق ان کے 2 ہٹ گیمز اونر آف کنگز اور پب جی موبائل، اسی سہ ماہی میں چین اور بین الاقوامی مارکیٹس میں بالترتیب ٹاپ رینکنگز میں رہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top