جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ونڈ ٹربائن کا وزن صرف 10 کلوگرام ہے اور اسے سمیٹ کر ایک بیگ میں رکھا جاسکتا ہے

12 مارچ, 2021 15:01

وِنڈ ٹربائن قابلِ تجدید ذریعہ توانائی کا اہم طریقہ ہے لیکن اس کا نام سنتے ہی بھاری بھرکم ٹاوراوردیوہیکل پنکھڑیوں کا خیال آتا ہے

 

اب ڈنمارک کے ایک انجینیئرنے کائٹ ایکس نامی کمپنی بنائی ہے وہ اس سے پہلے موبائل فون چارج کرنے والی ہوائی پنکھڑیاں بناچکے ہیں اور بجلی بنانے والی پتنگ بھی انہی کی ایجاد ہے۔

 

اس ہلکی پھلکی ونڈؑ ٹربائن میں گلاس فائبر سلاخیں ہیں اور اس کی پنکھڑیاں ری سائیکل پلاسٹک اور ای پی ایس فوم سے بنی ہیں۔

پھر نائلون کی پٹیوں سے باندھ کر اسے ایستادہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں:بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کا امکان

پنکھڑیوں کا قطر چار میٹر ہے اور مجموعی طور پر اس کی اونچائی چھ میٹر ہے۔ اس سے براہِ راست بجلی کے حصول کے ساتھ ساتھ تھرڈ پارٹی بیٹری میں بھی بجلی جمع کی جاسکتی ہے۔

اس ونڈ ٹربائن کو کسی بھی جگہ باآسانی لگایا جاسکتا ہے، خواہ وہ پکنک کا خیمہ ہو یا پھر آپ کا اپنا ہوا دار گھر ہی کیوں نہ ہو۔

کائٹ ایکس کے دو ماڈل بنائے گئے ہیں اگر ساڑھے پانچ میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے تو یہ دوسو واٹ بجلی بناسکتا ہے اگر ہوا کی رفتار بڑھ جائے تو دوسرا ماڈل 600 واٹ بجلی تیار کرتا ہے۔

200 واٹ بجلی بنانے والا ماڈل چند روشنیاں، لیپ ٹاپ اور چھوٹا فریج چلانے کے لیے کافی ہے۔ جبکہ دوسرا ورژن مزید بڑے آلات چلاسکتا ہے۔

200 واٹ ماڈل کی قیمت 1200 ڈالر ہے جبکہ بڑے ماڈل یعنی 600 واٹ ماڈل کی قیمت 1750 ڈالر رکھی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top