جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آئی فونز کی مانگ میں اضافے کے باعث ایپل کو سام سنگ پر برتری

24 فروری, 2021 13:54

جیسے جیسے دور جدید ہوتا جارہا ہے ویسے ویسے اسمارٹ فونز ہر فرد کی ضرورت بنتے جارہے ہیں، جس کی وجہ ان میں موجود فیچرز ہیں اور آئی فونز تمام اسمارٹ فونز میں سب سے زیادہ بہترین سمجھا جاتا ہے

 

الیکٹرانک ڈیوائسز سے متعلق تحقیق کرنے والی کمپنی گارٹنر نے کہا ہے کہ 2016 کی چوتھی سہ ماہی میں بھی ایپل نے آئی فون کی بدولت یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

 آئی فون 12 کی مانگ میں اضافہ 5 جی سپورٹ فراہم کرنے کی وجہ سے ہوا ہے،جس کی بدولت 2020 کے آخری تین ماہ میں تقریباً 8 کروڑ اسمارٹ فونز فروخت ہوئے۔

عموماً ہر سال کی آخری سہ ماہی کے دوران ایپل کے آئی فونز کی فروخت زیادہ ہوتی ہے کیونکہ نئی ڈیوائسز عموماً ستمبر میں پیش کی جاتی ہیں۔

 

گارٹنر کا کہنا تھا کہ 2020 کی آخری تین ماہ میں اسمارٹ فونزز کی فروخت میں مجموعی طور پر 5.4 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ 2019 کے مقابلے میں 2020 میں 12.5 فیصد کمی رہی، جس کی بڑی وجہ کرونا وائرس بنا۔

یہ بھی پڑ ھیں:“زوم” کا صارفین کیلئے جلد نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

سام سنگ نے اکتوبر سے دسمبر 2020 کے دوران 6 کروڑ 20 لاکھ اسمارٹ فونز فروخت کیے اور سال بھر میں فونز کی فروخت میں 15 فیصد کمی کے باوجود مجموعی طور پر پہلے نمبر پر رہی۔

ہواوے نے 2020 کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا کی نمبرون کمپنی بننے کا اعزاز سام سنگ سے چھین لیا تھا مگر چوتھی سہ ماہی کے دوران اسے شدید دھچکا لگا اور وہ تیسری سہ ماہی میں چوتھے اور مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر آگئی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top