جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹوئٹر نے 500 سے زائد بھارتی اکاؤنٹس مستقل طور پر بند کر دیے

11 فروری, 2021 14:09

ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کی ہدایت کے بعد 500 سے زائد بھارتی اکاؤنٹس مستقل طور پر بند کر دیے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی حکومت کے حکم پر کسانوں کے احتجاج سے متعلق غلط معلومات اور اشتعال انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ اکاؤنٹس بند کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کسانوں کا 6 فروری کو ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ 500 سے زائد اکاؤنٹس صرف بھارت میں ہی بلاک کیے گئے ہیں اور یہ اکاؤنٹس بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کے صارف دیکھ سکتے ہیں۔

ٹوئٹر نے میڈیا ادارے، صحافی اور سیاست دانوں کے اکاؤنٹس معطل نہیں کیے کیونکہ ایسا کرنے سے بھارتی قانون کے تحت آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top