جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوٹیوب کا ہیش ٹیگ والی ویڈیوز کے لیے علیحدہ صفحہ

14 جنوری, 2021 14:05

یوٹیوب نے ہیش ٹیگز کے ساتھ پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے لیے الگ سے ایک صفحہ ترتیب دیا ہے جو دیکھنے میں بہت سادہ اور آسان ہے

اس سے قبل موبائل اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں یوٹیوب ویڈیوز کے اوپر ہاپئر لنک پوسٹ کئے جاتے رہے ہیں تاکہ مخصوص عنوان سے وابستہ دیگر ویڈیوز بھی دیکھی جاسکیں۔

ان ہیش ٹیگ پر کلک کرے کوئی بھی اس عنوان کی دیگر ویڈیوز دیکھ سکتا ہے۔

اگر آپ کروم براؤزر استعمال کررہے ہیں تو اس پتے پر جاکر یوٹیوب ہیش ٹیگ پیج دیکھ سکتے ہیں۔

لیکن یاد رہیں کہ ہیش ٹیگ سلیش کے آگے آپ مطلوبہ ہیش ٹیگ لکھ سکتے اور ہم نے مثال کے طور پر وطنِ عزیز پاکستان کا نام لکھا ہے۔

یہ بھِی پڑ ھیں:یوٹیوب کا نفرت انگیز تبصرے کی روک تھام کیلئے نیا ٹول متعارف

اس سے قبل سال کی ابتدا میں کروم نے اپنے نئے وال پیپر بھی پیش کئے ہیں۔ لیکن ٹھہریئے کہ یوٹیوب نے اس سال اپنے پلیٹ فارم کو مزید سہل اور دلچسپ بنانے کے لیے کئی اہم اعلانات کئے ہیں جنہیں وقت کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔

ہیش ٹیگ متعارف کرانے کا مقصد یہ تھا کہ ناظرین ایک ہی موضوع پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز ایک ہی جگہ دیکھ سکیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کےبعد ہیش ٹیگ والی ویڈیوز جاری کرنے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top