جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہیلی کاپٹر کی طرح اڑنے اور اپنے مطلوبہ مقام پر اترنے والی گاڑی

14 جنوری, 2021 12:49

نیو یارک: کاریں تیار کرنے والی امریکی کمپنی نے مستقبل کی اڑنے والی گاڑی کی تیاری شروع کر دی ہے خود سے چلنے والی یہ گاڑی ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈ اور ٹیک آف کرسکے گی

کیڈیلک کار55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مسافروں کو ایک چھت سے دوسری چھت تک پہنچائے گی، کارساز کمپنی یہ گاڑی جلد مارکیٹ لانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس حوالے سے الیکٹرک ایوی ایشن کمپنی آرچر نے کہا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، اس سلسلے میں وہ سال 2023میں اس طیارہ نما کار کی بڑے پیمانے پر پیداوار کیلئے فیاٹ کرسلر آٹوموبائل کمپنی کے ساتھ شراکتی معاہدہ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں:ہواووے کا سیلف ڈرائیونگ کار کی تیاری کا منصوبہ

مختصر فاصلے کیلئے چلنے والی اس کار کی تیاری کا مقصد عوام کو تیز رفتار، پائیدار اور ٹرانسپورٹ کی سستی سہولت فراہم کرنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top