جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سات روز بعد واٹس ایپ میں میسج غائب ہونے کا نیا فیچر

06 نومبر, 2020 14:19

لندن: واٹس ایپ نے پیغامات کے لیے ایک نیا فیچر پیش کیا ہے جس میں بھیجنے اور وصول کرنے والے کے فون سے پیغامات ازخود سات روز میں غائب ہوجاتے ہیں۔

فیس بک نے اس کے لیے ’ڈس اپیئرنگ مسیجز‘ کا آپشن پیش کیا ہے جسے دو ارب صارفین کی گفتگو خفیہ رکھنے کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ آپشن اس ماہ کے آخر تک تمام صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، غیر ضروری چیٹ کو ہمیشہ کیلئے میوٹ کریں

اپنے ایک بلاگ میں واٹس ایپ انتظامیہ نے کہا ہے ’ سات دن بعد میسج ازخود ختم ہونے کے آپشن کے تحت دماغی سکون ہوگا کہ متن برقرار نہیں رہے گا۔‘ تاہم صارفین چاہیں تو ٹیکسٹ اور تصاویر کے اسکرین شاٹ محفوظ رکھ سکیں گے۔ لیکن یہ آپشن منتخب کرتے ہی پیغامات سات روز تک ہی دیکھیں جاسکیں گے۔

اسی طرح واٹس ایپ کے کسی گروپ کے ایڈمن کے پاس یہ آپشن ہوگا کہ وہ اسے ڈیلیٹ کرسکے اور یوں ہر انفرادی اکاؤنٹ کے ساتھ اس آپشن کو آن یا آف کیا جاسکے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top