جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا وائرس؛ اسنیپ چیٹ کی آمدنی میں 23 فیصد اضافہ

21 اکتوبر, 2020 14:13

کورونا وائرس کے دوران معروف ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کے دوران سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے صارفین میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں کمپنی کی آمدنی میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسنیپ چیٹ کے ڈیلی ایکٹیو یوزرز کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ کمپنی کی آمدنی میں بنیادی طور پر ایپ پر اشتہارات سے 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسنیپ چیٹ کا کروناوائرس سے متعلق نیا فلٹر متعارف

تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی ساکھ میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ فیس بک پر نفرت انگیز بیانات کی بناء پر جولائی میں تقریباً سینکڑوں کمپنیوں نے اشتہارات سے بائیکاٹ کردیا تھا اور ٹک ٹاک پر بھی متعدد ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top