جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نئے آئی فون 12  میں حیرت انگیز تبدیلیاں

14 اکتوبر, 2020 14:34

ایک طویل انتظار کے بعد ایپل نے ایک ورچؤل ایونٹ میں نئے آئی فون 12 لانچ کر دیے۔

ایپل نے آئی فون 12 کی لائن ایپ کے چار نئے ماڈلز لانچ کئے ہیں، جس میں آئی فون منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس شامل ہیں اور تمام کے تمام 5 جی کنیکٹیویٹی کے ساتھ ہیں۔

آئی فون 12 میں اس بار 5 جی کنیکٹیویٹی کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ ایپل ڈیوائسس میں پہلی بار دیکھنے کو ملے گی۔ اس 5 جی کنیکٹیویٹی سے صارفین کو فاسٹ ڈاؤنلوڈنگ اسپیڈ اور گیمنگ کا بہترین تجربہ ملے گا۔

آئی فون کی نئی لائن اپ میں شامل آئی فون 12 پرو میں ایک نئے ٹیلی فوٹو لینس کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں 2.5 ایکس اوپٹیکل زوم فیچر ہوگا جب کہ اس کے 12 پرو میکس ورژن میں 5 ایکس اوپٹیکل زوم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کمپنی نے آئی فون 11 بھارت میں بنانا شروع کردیے

آئی فون 12 مِنی، 5.4 انچز، آئی فون 12، 6.1 انچز، آئی فون 12 پرو 6.1 انچز جب کہ آئی فون 12 پرو میکس 6.7 انچز کے اسکرین سائز میں دستیاب ہوں گے۔

آئی فون 12 کے تمام تر ماڈلز کے فرنٹ کور ڈسپلے پر "سِرامک شیلڈ” ہے جس کی وجہ سے اس کا گلاس تمام تر اسمارٹ فونز کے گلاس سے مضبوط سمجھا جا رہا ہے اور کمپنی کے مطابق اگر یہ فون گرے گا تو اب اس کے ٹوٹنے کا امکان 4 گنا کم ہوگا۔

اس بار آئی فون صارفین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 خریدنے والوں کو ائیر پوڈز اور پاور ایڈاپٹر یعنی چارجر نہیں دیا جائے گا۔

آئی فون 12 منی کی قیمت 699 ڈالرز ہوگی جب کہ آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالرز ہے اور اگر آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت کی بات کی جائے تو وہ 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جب کہ 12 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top