جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملازمین مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت ہوگی، مائیکروسافٹ کا اعلان

10 اکتوبر, 2020 14:54

واشنگٹن: مقبول سافٹ وئیر کمپنی مائیکرو سافٹ نے کورونا وائرس کے باعث اپنے ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دے دی۔

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے ملازمین مستقل طور پر گھر سے کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اب اس کی اجازت ہوگی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مائیکرو سافٹ کے ملازمین تا حال گھروں سے ہی کام کر رہے ہیں جب کہ کمپنی کی جانب سے امریکا میں مائیکرو سافٹ کے آفس جنوری 2021 سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کی بھی ملازمین کو مستقل گھروں سے کام کرنے کی اجازت

مائیکرو سافٹ چیف پیپل آفیسر کیتھلین ہوگان نے کہا کہ کووڈ-19 نے ہم سب کو نئے طریقوں سے سوچنے، رہنے اور کام کرنے کو چیلنج کیا ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جنوری میں آفس کھلنے کے باوجود بھی اگر ملازمین مستقل طور پر اپنے گھروں سے کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ایسا کرنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر ملازمین جب تک چاہیں گھروں سے کام کرسکتے ہیں: سربراہ ٹوئٹر

خیال رہے کہ اس سے قبل فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل نے بھی اپنے ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دے چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top