جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

تبدیلی آنے سے پاکستان کی ٹیکنالوجی میں اضافہ ہوگیا

20 دسمبر, 2018 21:43

فور جی ہیلمٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا

پشاور: خیبرپختونخواہ کی پولیس نے ایک فور جی ہیلمٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ پاکستان میں  پہلی بار استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فور جی ہیلمٹ کے ذریعے پولیس اہلکار اپنے کنٹرول روم سے منسلک رہے گا اور یہ رئیل ٹائم آڈیو اور ویڈیو کنٹرول روم میں ٹرانسمٹ کرے گا، انٹرنیٹ کے ذریعے منسلک یہ ہیلمٹ پولیسنگ کے معیارکو انتہائی جدید رخ دے سکے گا۔

اس ہیلمٹ کی مدد سے جہاں پولیس اہلکار ہر لمحہ اپنے کنٹرول روم سے منسلک رہیں گے اور ان کے اطراف میں ہونے والی تمام حرکات و سکنات کا ریکارڈ مرتب ہوگا وہیں یہ پولیس اہلکاروں پر بھی ایک ایڈوانس قسم کا چیک سسٹم ہوگا جس سے کرپشن کو مکمل طور پر ختم کرنے میں بھرپور مدد ملے گی۔

این آرٹی سی ای پولیسنگ کے نام سے جانے جانے والے اس سسٹم میں ایل ٹی ای کیمرہ اور نائٹ ویژن کی سہولت بھی موجود ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top