جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نوشہرہ : 13 سالہ لڑکی کو جنسی درندوں نے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ ڈالا

23 دسمبر, 2019 13:27

نوشہرہ : جنسی درندوں نے 13 سالہ لڑکی کو مدرسہ جاتے ہوئے زبردستی اغوا کرلیا۔ لڑکی کے مطابق اسے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

نوشہرہ کے علاقے صنوبر کلے میں درندوں نے 13 سالہ لڑکی کو مدرسہ جاتے ہوئے زبردستی اغوا کرلیا۔ 13 سالہ متاثرہ لڑکی خوشنماء کے مطابق اسے زبردستی اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں بچوں سے زیادتی کے واقعات نہ رک سکے

تھانہ نوشہرہ کلاں میں لڑکی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر کے نشاندہی پر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی ایچ کیو اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔ ملزمان میں سجاد ولد ولی خان اور عثمان ولد زرشاہ شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top