جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فرانسیسی کمپنی نے ایسا ٹوتھ برش تیار کرلیا جو 10 سیکنڈ میں دانتوں کی صفائی کرسکتا ہے

08 جنوری, 2019 18:28

دانت خدا کی طرف سے ایک نحمت ہیں لکین دانتوں کی صفائی ایسا مسئلہ ہے جو اکثر افراد کے لیے کافی بڑا ہوتا ہے کیونکہ وہ اتنی جلدبازی میں یہ کام کرتے ہیں کہ انہیں اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
مگر ایسے افراد کے لیے ایسا ٹوتھ برش تیار کرلیا گیا ہے جو 10 سیکنڈ میں دانتوں کی صفائی کرسکتا ہے۔
تفصلات کے مطابق ایک فرانسیسی کمپنی فاس ٹیش نے یہ منفرد ٹوتھ برش لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران متعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ صرف 10 سیکنڈ میں دانتوں کی مکمل صفائی کرسکتا ہے۔
یہ وائے برش کسی عام ٹوتھ برش جیسا نہیں بلکہ یہ کھیلوں میں استعمال ہونے والے کسی چھوٹے ماﺅتھ گارڈ جیسا ہے۔
اس میں نائیلون کے ریشے 45 ڈگری اینگل میں دیئے گئے ہیں جبکہ اس کے ریشوں کی ٹرے بدلی بھی جاسکتی ہے۔
اس میں ایک موٹر نصب ہے جو وائبریشن کی مدد سے دانتوں کی صفائی میں مدد دیتی ہے، وائبریشن کے لیے 3 مختلف سیٹنگز بھی دی گئی ہیں۔
اسے استعمال کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ ریشوں میں لگانے کے بعد منہ میں رکھ لیں اور موٹر چلادیں، پھر 5 سیکنڈ تک چبانے کے انداز میں منہ کو حرکت دیں پھر ڈیوائس کو پلٹ کر یہ عمل دہرائیں۔
اس وقت اس کی قیمت 125 ڈالرز رکھی گئی ہے جس کے ساتھ ایک چارجنگ اسٹیشن، اسٹوریج پوڈ اور ٹوتھ پیسٹ اپلیکیٹر بھی صارف کو دیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top