مقبول خبریں
ہارون بلور کی شہادت کے بعد صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 78 پر انتخابات ملتوی کردیے
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ہارون بلور کی شہادت کے بعد صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 78 پر انتخابات ملتوی کردیے، ضمنی الیکشن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت میں گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر مٹینگ میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پی کے 78 پر اے این پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار بشیر بلور سمیت 21 افراد شہید ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 78 (پشاور-13) پر 25 جولائی کو عام انتخابات کے ساتھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے، ضمنی الیکشن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔