بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے

11 ستمبر, 2024 12:48

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت شہر اور راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جی ٹی وی نیوز کے مطبق اب سے کچھ دیر قبل اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
معلومات کے مطابق شہریوں نے لاہور، پشاور، ملتان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جب کہ صوبہ پنجاب میں فیصل آباد، میانوالی، چنیوٹ ،بھگر میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی زد میں آئے۔

مزید پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

چنیوٹ، کالا باغ، شاہ کوٹ، کمالیہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، جھنگ،جڑانوالہ، فاروق آباد، ساہیوال، اوکاڑہ اور شور کوٹ، عارف والا، پیرمحل، پنڈی بھٹیاں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دوسری جانب زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹرریکارڈ کی گئی، تاہم زلزلے کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top