جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سردار عثمان بزدار 186 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

19 اگست, 2018 15:44

لاہور : پی ٹی آئی نے پنجاب فتح کر لیا، ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز شریف نے 159ووٹ حاصل کیے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار 186ووٹ لے کر پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے

پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد ن لیگی اراکین نے اسمبلی میں شور شرابہ شروع کر دیا اور احتجاج کیا جارہاہے جبکہ عثمان بزدار مائیک سنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے تقریر کرنا چاہ رہے ہیں تاہم سپیکر مسلسل شور شرابہ ختم کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کیا گیا اور اراکین نے دو حصوں میں تقسیم ہو کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے بھی پی ٹی آئی  کو ووٹ دیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیرس ے ساڑھے بارہ بجے شروع ہوا جس پر  ن لیگی اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔

اجلاس سے قبل سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے نامزدامیدوارعثمان بزدارنے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پرتبادلہ خیال کیا گیا،عثمان بزدارخودپرلگنے والے الزامات کاایوان میں جواب دیں گے۔دریں اثنا آزادارکان پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے سپیکرچیمبرمیں ملاقات کی،ملاقات کرنےوالوں میں احمد علی اولکھ ،جگنومحسن اور معاویہ اعظم شامل ہیں،تحریک انصاف اوراتحادی ق لیگ نے عثمان بزدارکوووٹ دینے کی درخواست کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top