جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خیبر پختونخوا پولیس کی کارروائی کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

06 اگست, 2018 20:23

کوہاٹ:   کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم دہشتگرد کمانڈر زین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم متعدد وارداتوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم زین انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ حکومت نے اس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

پولیس نے ملزم زین کی گرفتاری کے لیے اس سے قبل فضائی کارروائی سمیت کئی آپریشن بھی کئے تھے تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا، مگر اس بار کیا گیا آپریشن کامیاب رہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top