جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عامر لیاقت حسین کون تھے؟ میڈیا سے صحافت تک کی داستان

09 جون, 2022 15:34

عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے عملی صحافت کا آغاز ندائے ملت سے کیا۔

عامر لیاقت حسین کو نجی ٹیلی ویژن جیو کے پروگرام عالم آن لائن سے شہرت ملی ، ان کی شہرت کو جیو کی رمضان ٹرانسمیشن اور انعام گھر نے اور بلندیوں پر پہنچادیا۔

عامر لیاقت حسین نے عملی سیاست کا آغاز متحدہ قومی موومنٹ سے کیا اور وہ پہلی مرتبہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر ہی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

عامر لیاقت 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے ، وہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں وزیر مملکت بھی رہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے بعد عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور وہ 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

عامر لیاقت نے تین شادیاں کیں، ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ تھیں جن سے ان کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہے، تاہم 2020 میں بشریٰ نے عامر لیاقت حسین سے علیحدگی کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں : رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت انتقال کرگئے

عامر لیاقت نے دوسری شادی کی تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی، ان کی دوسری شادی طوبیٰ انور سے ہوئی لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی اور طوبیٰ نے فروری 2022 میں عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی۔

فروری 2022 میں عامر لیاقت نے تیسری شادی دانیہ شاہ سے کی لیکن 3 ماہ بعد دانیہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا۔

یاد رہے عامر لیاقت حسین ابھی بھی رکن قومی اسمبلی ہے ، اطلاعات کے مطابق وہ کافی عرصے سے شدید ڈپریشن میں مبتلا تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top