جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کونسی مشہورایپس اسمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم کرتی ہیں؟

02 جنوری, 2024 11:44

 

اسمارٹ فونز ہماری پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کی لائف لائن بن چکے ہیں، اور ہم عام طور پر انہیں ہنگامی حالات کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اگر اچانک اسمارٹ فون کی بیٹری دم توڑنے لگے تو لوگوں کے بھی ہوش اڑنے لگتے ہیں، جب آپ کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ ایپس بہت تیزی سےبیٹری کی چارجنگ کم کرنے کا باعث بنتی ہیں، ان میں سے کچھ بہت عام ہیں۔

ایسی متعدد وجوہات ہیں جن کے باعث کچھ ایپس بیٹری لائف کو زیادہ متاثر کرتی ہیں۔

جیسے کچھ ایپس اس لیے بیٹری لائف کو متاثر کرتی ہیں کیونکہ آپ انہیں پورا دن استعمال کرتے ہیں جب کہ کچھ فون ریسورسز کو زیادہ استعمال کرنے والی ایپس بھی بیٹری لائف کو متاثر کرتی ہیں۔

اس ہی طرح ہر وقت بیک گراؤنڈ پر کام کرنے والی ایپس بیٹری لائف کو نمایاں حد تک متاثر کرتی ہیں۔

لوکیشن سروسز استعمال کرنے والی اور بہت زیادہ نوٹیفکیشنز بھیجنے والی ایپس بھی بیٹری لائف کو متاثر کرتی ہیں،تاہم کسی اسمارٹ فون بیٹری کےلیے جو8ایپس سب سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں وہ یہ ہیں۔

 

یوٹیوب

 

What Is YouTube Premium? Cost and Offerings

 

یوٹیوب  بیٹری کو تیزی سے ختم کرنے والی ایپ ہے اور اس کی وجہ بھی واضح ہے، یعنی بہت زیادہ وقت تک ویڈیوز دیکھنا، جس کے باعث اسکرین بہت زیادہ وقت تک روشن رہتی ہے، فون ڈسپلے بھی بہت زیادہ بیٹری پاور استعمال کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ یا اپ لوڈ کرنے کے لیے بھی بہت زیادہ ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے جس سے بھی بیٹری لائف پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

درحقیقت یوٹیوب کے ساتھ ساتھ تمام اسٹریمنگ سروسز کی ایپس اسی طرح بیٹری لائف کو متاثر کرتی ہیں۔

 

ٹک ٹاک

 

TikTok needs to be sold or risk nationwide ban, Biden administration says :  NPR

 

ٹک ٹاک بھی بیٹری کو تیزی سے ختم کرنے والی ایپ پے کیونکہ اس میں اسکرولنگ کے دوران مسلسل ویڈیوز چلتی رہتی ہیں جب کہ لوکیشن سروسز بھی استعمال ہوتی ہیں۔

اسی طرح مسلسل نوٹیفکیشنز کے باعث بھی یہ ایپ بیٹری لائف کو متاثر کرتی ہے۔

 

واٹس ایپ

 

What is WhatsApp? How to use the app, tips, tricks, and more | Digital  Trends

 

جو وجوہات فیس بک میسنجر کو بیٹری کے لیے نقصان دہ بناتی ہیں، وہی واٹس ایپ کو بھی بیٹری لائف کوتباہ کن بناتی ہیں۔

 

فیس بک

 

25 Amazing Facts About Facebook

 

فیس بک دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے اور ہر طرح کی سروسز کی موجودگی کے باعث اربوں افراد اسے استعمال کرتے ہیں۔

یہ ایپ فون کے بیک گراؤنڈ پر بھی ہر وقت سرگرم رہتی ہے جب کہ اس کے فیچرز لوکیشن اور کیمرا ریسورسز بھی استعمال کرتے ہیں اور دونوں سے ہی بیٹری لائف بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ لوگ اس ایپ پر گھنٹوں گزارتے ہیں جس سے بھی بیٹری لائف گھٹ جاتی ہے۔

 

انسٹاگرام

 

Instagram names for girls and boys: 250+ unique and cool Instagram username  ideas | 91mobiles.com

 

انسٹاگرام کو صارفین مسلسل کئی گھنٹے تک استعمال کرتے ہیں جب کہ اسکرولنگ کے دوران مواد لوڈ ہوتا رہتا ہے جس کے باعث یہ ایپ بہت تیزی سے بیٹری کو چوستی ہے۔

انسٹاگرام کے کچھ فیچرز کے لیے لوکیشن سروسز کی ضرورت بھی ہوتی ہے جس سے بھی بیٹری متاثر ہوتی ہے۔

 

فیس بک میسنجر

 

What is Facebook Messenger? | Sprout Social

 

ویسے تو ایسا مشکل لگتا ہے کہ ایک میسجنگ ایپ بیٹری کو بہت زیادہ چوس سکتی ہے مگر فیس بک میسنجر ایسا ہی کرتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہےکہ یہ محض سادہ ٹیکسٹ کمیونیکیشن ایپ نہیں، اسے وائس میسجز، ویڈیو کالنگ، آڈیو کالز، فائل شیئرنگ اور دیگر متعدد مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

کچھ فیچرز کے لیے لوکیشن سروسز کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور تمام تر فیچرز کے باعث بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔

 

 

اسنیپ چیٹ

 

Snapchat - Apps on Google Play

 

یہ سوشل میڈیا ایپ بھی بیٹری کو بہت تیزی سے ختم کر دیتی ہے۔

یہ ایپ لوگوں گھنٹوں تک مصروف رکھتی ہے اور چونکہ اس میں فوٹو اور ویڈیو پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جب کہ لوکیشن سروسز بھی استعمال ہوتی ہیں، اس لیے یہ بیٹری کو بہت تیزی سے ختم کرتی ہے۔

اسکائپ

 

Skype Guide: History, Origin, and More - History-Computer

 

اسکائپ بھی بیٹری لائف کو متاثر کرنے والی ایپ ہے کیونکہ اسے بھی بہت زیادہ ریسورسز کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

بیٹری کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز

 

ویسے ان ایپس کو ڈیلیٹ کرنا کوئی مثالی حل نہیں تو اس کا حل یہ ہے کہ سیٹنگز کے مینیو میں بیٹری میں جائیں اور بیٹری یوز ایج کا انتخاب کریں۔

وہاں یہ دکھایا جائے گا کہ فون میں انسٹال ایپس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیٹری کا کتنا حصہ استعمال کیا۔

اگر آپ کو لگے کہ کوئی ایپ بیٹری کو زیادہ چوس رہی ہے تو پھر اسے کلوز کرکے اپ ڈیٹ کو چیک کریں یا ڈیلیٹ کرنے پر غور کریں۔

ایک طریقہ فون کو ری اسٹارٹ کرنا بھی ہے، البتہ سب کچھ کرنے کے بعد بھی وہ ایپ سب سے زیادہ بیٹری لائف کو چوس رہی ہو تو پھر ڈیلیٹ کرنا ہی بہترین آپشن ہوتا ہے۔

یہ پڑھیں : روس کی نئی بدصورت الیکٹرک کارسوشل میڈیاپر مذاق بن گئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top