ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

روس کی نئی بدصورت الیکٹرک کارسوشل میڈیاپر مذاق بن گئی

29 دسمبر, 2023 12:16

 

روس میں بنائی گئی ایک نئی الیکٹرک کار امبر ینتار کو انٹرنیٹ پر طنز و مزاح کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اور اسے دنیا کی بدصورت ترین کار قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ اس کا ڈیزائن غیر متاثر کن اور عجیب و غریب سا ہے۔

عام طور پروٹو ٹائپ کاریں عموماً آنکھوں کو بھاتے ڈیزائن اور دیکھنے والوں کے تصور پر مبنی ہوتی ہیں۔

گو کہ اسے عوام کے سامنے ایک ہفتے سے بھی کم وقت ہوئے پیش کیا گیا لیکن انٹرنیٹ پر اس کا کافی مذاق اڑایا جارہا ہے، جس میں اس کے بیرونی ڈیزائن کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

مثال کے طور پر نئی امبر ینتار ایم ای وی پروٹو ٹائپ کلیننگراڈ میں واقع روسی کار بنانے والے ادارے ایوو ٹوٹور نے ماسکو پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ڈیزائن کیا ہے۔

 

EV branded 'world's ugliest car' after humiliating unveiling - with top  speed of just 65mph & batteries you have to RENT | The Sun

 

یہاں تک کہ اگر گاڑی پروڈکشن لائن پر آکر بھی کافی مختلف ہو یا پھر کبھی بھی اس کی پروڈکشن نہ کی جائے تو بھی پروٹو ٹائپ ایک کار کی مستقبل قریب کے برانڈ کے تصور پر اسے دکھائی جاتی ہے اور یہ انداز کافی پرجوش ہوتا ہے،لیکن ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2025 میں 50 ہزار امبر ینتار بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے اور اس کے تمام اہم آلات و حصے روس میں ہی بنائے جائیں گے۔

105 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی یہ گاڑی 25 کلوواٹ کی بیٹری سے چلے گی اور نہایت ہی ارزاں قیمت پر دستیاب ہوگی۔

یہ پڑھیں : 2023 میں کونسی ایپ کوسب سے زیادہ ڈیلیٹ کیا گیا ؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top