مقبول خبریں
ووٹنگ کی شرح جتنی بھی ہو، ن لیگ میدان مارے گی : مفتاح اسماعیل کا دعویٰ
کراچی : مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ووٹنگ کی شرح جتنی بھی ہو، ن لیگ میدان مارے گی۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رمضان میں جتنا بھی ووٹ ہوگا، ن لیگ کا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : ان کی طاقت ختم ہورہی ہے، حکومت کے ارکان دوسرے ٹھکانے ڈھونڈ رہے ہیں : مریم نواز
انہوں نے کہا کہ مریم نواز رمضان میں کراچی آئینگی اور انتخابی مہم کو چار چاند لگائینگی۔ ووٹنگ کی شرح جتنی بھی ہو، ن لیگ میدان مارے گی۔
لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کو لوگ چاہتے ہیں، ان کے آنے سے الیکشن مہم خاصی پر زور ہوجائے گی۔