جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عامر لیاقت نے رمضان چھیپا کو کیا وصیت کی؟

09 جون, 2022 16:22

چھیپا ویلفیئر کے بانی رمضان چھیپا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنے کفن دفن کی مجھے وصیّت کی تھی۔

واضح رہے کہ ایم این اے عامر لیاقت حسین جمعرات کے روز کراچی میں انتقال کر گئے ، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں : عامر لیاقت کے نامعلوم ملک کی جانب منتقل ہونے کی خبر

عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی تھی۔

دوسری جانب ڈرائیور جاوید کا کہنا ہے کہ گھر میں عامر لیاقت کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تاہم اندر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top