جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہم کسی سے وسیع تر انتخابی اتحاد نہیں کریں گے: اسحاق ڈار

29 دسمبر, 2023 15:22

اسلام آباد: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے وسیع تر انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ محدود پیمانے پر کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار کا پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے بھرپور طریقے سے ٹکٹوں کی تقسیم پر کام کیا، مسلم لیگ ن نے 2200 سے زائد امیدواروں کے انٹرویو کیے، مسلم لیگ ن کے 33 رکنی بورڈ نے انٹرویو کیے، ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ اعلیٰ قیادت مشاورت سے کرے گی، ٹکٹ 12 جنوری سے پہلے فائنل کردیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ڈی اے، ن لیگ، جے یو آئی ملکر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے: سعد رفیق

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تمام امیدواروں سے کہا گیا کاغذات جمع کرادیں، ٹکٹوں سے متعلق پریشانی کی کوئی بات نہیں ابھی کافی دن ہیں، ہم کسی سے وسیع تر انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ محدود پیمانے پر کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات ہیں، ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد عوامی انتخابی مہم شروع کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top