جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوٹیوب نے نسل پرستی اور تعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگانےکا اعلان کر دیا

06 جون, 2019 15:24

کیلیفورنیا : یوٹیوب نے نسل پرستی اور تعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگانےکا اعلان کر دیا ہے، اس پالیسی پر عمل درآمد آج سے کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ پیرس میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے آن لائن انتہاپسندی کے خاتمے کے مطالبے کہ بعد اب یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمر، جنس، نسل،خاندان اور مذہب کی بنیاد پر تعصب یا تفریق کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کے خلاف پالیسی سمیت یوٹیوب ہمیشہ قوانین پر عمل پیرا رہی ہے، نفرت انگیز تقاریر کے خلاف پالیسی میں ایک اور اقدام اٹھا رہے ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق اگلےچند ماہ کے دوران بتدریج پابندیوں کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور نفرت انگیز مواد چلانے والے چینلز پر اشتہارات نہیں چلائے جا سکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top