جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ، سندھ حکومت کا سبسڈیز کی رقم کی فوری اداٸیگی کا مطالبہ

28 جون, 2022 14:59

کراچی : شہر قائد میں جاری لوڈشیڈنگ کے بحران میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، شاٹ فال میں اضافہ ہوگیا، صوبائی وزیر نے وفاقی حکومت سے سبسڈیز کی رقم کی فوری اداٸیگی کا مطالبہ کردیا۔

شدید گرمی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل اور بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ کے الیکٹرک کا شاٹ فال 450 سے 500 میگاواٹ تک جا پہنچا ہے۔ نیشنل گریڈ سے کے الیکٹرک کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی سپلائی جاری ہے۔

آئی پی پیز اور کے الیکٹرک کی مجموعی پیداوار ایک ہزار 750 سے ایک ہزار 850 میگاواٹ کے درمیان ہے۔ کے الیکٹرک صرف اپنی پیدوار بتانے سے گریزاں ہے۔

مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ مستثنیٰ علاقوں میں بھی دن میں 3 بار ڈیڑھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امتیاز شیخ کا وفاقی وزیر خرم دستگیر کو فون، کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈ شیڈنگ کی شکایت

اس حوالے سے سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ وفاقی حکومت نیپرا سے منظور شدہ سبسڈیز کی رقم کی فوری اداٸیگی کرے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پاس فرنس آٸل خریدنے کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کے الیکٹرک ہنگامی بنیادوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے۔

امتیاز شیخ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ مِفتاح اسماعیل سے کے الیکٹرک کے بقایا جات کی اداٸیگی کی اپیل کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top