جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیرخزانہ کی گورنر پنجاب سے ملاقات، بہت جلد ملکی معیشت بہتر کردیں گے: اسحاق ڈار

11 دسمبر, 2022 13:52

لاہور: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی ملک کو مشکلات اور بحران سے نکالا ہے، بہت جلد ملکی معیشت بہتر کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مالی انتظام بہتر کرنے کی پاداش میں 5 سال جلا وطنی کاٹی: اسحاق ڈار

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی نااہلی کےباعث معاشی صورتحال خراب ہوئی ہے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام وزیراعظم شہباز شریف اور آپ سے بہت پرامید ہیں، ملک میں دوبارہ جلد معاشی استحکام آئے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top