جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

رانا ثناءاللہ کیلئے دوسرا قانون کیوں ہے؟ چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں : شہباز گِل

11 اکتوبر, 2022 14:36

اسلام آباد : شہباز گِل کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے شریفوں کے کہنے پر مال بنایا، ان کے لیئے دوسرا قانون کیوں ہے؟ چیف جسٹس سے گزارش ہے، ازخود نوٹس لیں۔

تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گِل نے اسلام آباد کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے معاملات کو عدالت میں ہی رہنا چاہیے۔ گزشتہ دس دنوں میں میری تقریباً 4 پیشیاں ہو چکیں ہیں۔ گزشتہ 72 گھنٹوں سے پاکستان میں تماشا دیکھا جارہا۔ رانا ثنااللہ نے مال بنایا، کرپشن کی اور دھوکا دیا۔

تھانہ کوہسار وارنٹ گرفتاری پر تکمیل نہیں کروا رہا۔ کیا پولیس کسی کی ذاتی ملازم ہے؟ رانا ثنااللہ نے عدالتی سسٹم کو مفلوج کیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد بھی عدلیہ کی توہین کرہے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں۔ تھانہ کوہسار کہتا ہے کہ ہم تعمیل نہیں کرسکتے۔ چیف جسٹس سے گزارش کرتا ہوں کہ اس پر ازخود نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ہتھکڑیاں لگا کر سر پر چادریں ڈال کے یہاں پیش کیا جاتا اور کوئی مجھے مل نہیں سکتا تھا۔ دو مختلف پاکستان دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک ہی پاکستان میں دو الگ الگ قانون ہیں۔ میں عام آدمی ہوں اس لیے کیسز بھگت رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : عدالت کا پولیس کو شہباز گِل کی اشیاء آج ہی واپس کرنے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے شریفوں کے کہنے پر مال بنایا۔ ان کے لیے دوسرا قانون کیوں ہے؟ انہوں نے اپنی پوزیشن کا ناجائز استعمال کیا۔ پولیس وارنٹ لے کر گھوم رہی ہے اور رانا ثنااللہ دندناتے پھر رہے ہیں، پنجاب پولیس تھانوں کے چکر لگا رہی ہے۔ کیا وہ کسی قانون کے پابند نہیں ہیں؟

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ 35 بچے اڈیالہ جیل میں پل رہے ہیں کیونکہ ان کی مائیں جیل میں ہیں۔ میں وزیر داخلہ پنجاب سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ جیل کے ریفارمز کو تیز کریں۔ جیل میں جب تشدد ہوتا تو اللہ اور والدین کے بعد جسٹس اطہر من اللہ یاد آتے۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ کپتان نے لانگ مارچ کے حوالے سے تیاری کی ہے۔ عمران خان اگر نکل گئے تو حکومت کچھ نہیں کر سکے گی۔ بہت جلد چور پاکستان چھوڑ کر باہر بھاگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہر جگہ کنٹینر لگا ہے اور اب شہر ایک ڈرائی پورٹ لگا رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کو جیل بنا دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزارت داخلہ سے پوچھتا ہوں کہ کہاں سے اسلام آباد میں کنٹینرز آرہے ہیں؟ جانفشانی سے نظر نہیں رکھی ہوئی، اس لیے اتنے کنٹینرز آئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top