جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جلسوں میں کورونا جیسی موذی وباء کا مذاق اڑانا حماقت نہیں تو کیا ہے؟ شبلی فراز

01 دسمبر, 2020 13:50

اسلام آباد : شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جلسوں میں کورونا جیسی موذی وباء کا مذاق اڑانا حماقت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کرپٹ اپوزیشن غیر ذمہ دارانہ حرکتیں کر رہی ہے، جلسوں میں کورونا جیسی موذی وباء کا مذاق اڑانا حماقت نہیں تو کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن کورونا کو وباء مان ہی نہیں رہی، ملک کو نقصان ہوگا : تیمور جھگڑا

سماجی میڈیا پر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دنیا کورونا سے بچاؤ کیلئے کرفیو اور مکمل لاک ڈائون کی طرف جاری ہے اور ہماری اپوزیشن ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے کورونا کو دعوت دے رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top