جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پچھلے 7 ماہ میں جو کچھ ہوا یہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے کیا گیا: اسد عمر

18 نومبر, 2022 14:22

چکوال: اسد عمر کا کہنا ہے کہ 21 ویں صدی میں دشمن مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں، پچھلے 7 ماہ میں جو کچھ ہوا یہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے کیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے، قوم اپنے کپتان کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کے کسی حصے میں بھی جائیں عمران خان کے چاہنے والے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اپنے لوگوں پر بے جا بھروسہ کرتے ہیں، ارد گرد سازشی کیڑے ہیں : فیصل واؤڈا

اسد عمر کا کہنا تھا کہ 21 ویں صدی میں دشمن مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں، پچھلے 7 ماہ میں جو کچھ ہوا یہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو قوم متحدہ نہ ہو وہ دشمن کا مقابلہ کیسے کرے گی، ملک میں دو قوتیں ہیں جو متحد کرتی ہے، ایک فوج ہے جو پاکستان پر آنچ تک آنے نہیں دیتی، دوسری خوش قسمتی یہ ہے کہ عمران خان جیسا لیڈر ملا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top