جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغان مسئلے پر ماضی کو بھلا کر آگے دیکھنے کی ضرورت ہے : معید یوسف

06 اگست, 2021 10:03

واشنگٹن : معید یوسف کا کہنا ہے کہ دنیا کو پاکستان کے بیانیے سے آگاہ کر رہے ہیں، افغان مسئلے پر ماضی کو بھلا کر آگے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میرا دورہ امریکا بہت مثبت رہا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر امریکا کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں خانہ جنگی کے خدشات موجود ہیں : امریکا

انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں معاشی سیکیورٹی پر اچھی گفتگو ہوئی۔ میں نے امریکی صدر کے فون نہ کرنے کی شکایت نہیں کی۔ فون کرنا کوئی ایشو ہے ہی نہیں وہ جب چاہیں کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے پر ماضی کو بھلا کر آگے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کو پاکستان کے بیانیے سے مسلسل آگاہ کر رہے ہیں۔ 5 اگست کے بھارتی اقدام کے خلاف وزیراعظم نے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top