جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ کا بھارت کو ویکسین کی تیاری کیلئے خام مال دینے کا فیصلہ

26 اپریل, 2021 09:51

نیو دہلی : امریکہ نے بھارت کو ویکسین کی تیاری کیلئے خام مال اور آکسیجن سمیت دیگر چیزیں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول سے فون پر بات کی اور بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں پر اظہار افسوس اور بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی روس پر اقتصادی پابندیاں، دس سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

امریکہ کورونا مریضوں کے بہتر علاج اور فرنٹ لائن ورکرز کو محفوظ رکھنے کیلئے ضروری پی پی ای کٹ، ٹیسٹنگ کٹ، وینٹی لیٹرز، ویکسین کی تیاری کیلئے خام مال اور آکسیجن سمیت دیگر چیزیں بھیجے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top