جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ نے پاکستان سمیت چین کی پانچ کمپنیوں کو روس کی حمایت کرنے پر بلیک لسٹ کر دیا

29 جون, 2022 10:00

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے چین کی پانچ کمپنیوں کو مبینہ طور پر روس کے فوجی اور دفاعی صنعتی اداروں کی حمایت کرنے پر تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔

بلیک لسٹ کی نگرانی کرنے والے کامرس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 24 فروری کے حملے سے پہلے ان پانچ کمپنیوں نے روسی اداروں کو اشیاء فراہم کی تھیں اور پابندیوں کے باوجود اب بھی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا معاشی دنیا میں چین کیخلاف 200 ارب ڈالر کی رقم جمع کرنے کا فیصلہ

فیڈرل رجسٹر کے اندراج کے مطابق روس، متحدہ عرب امارات، لتھوانیا، پاکستان، سنگاپور، برطانیہ، ازبکستان اور ویتنام سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 31 اداروں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، کل 36 کمپنیوں میں سے 25 کے کام چین میں تھے۔

امریکی سیکریٹری برائے کامرس ایلن ایسٹیویز نے کہا ہے کہ آج کی کارروائی دنیا بھر کے اداروں اور افراد کو ایک طاقتور پیغام بھیجتی ہے کہ اگر وہ روس کی حمایت کرنا چاہتے ہیں تو امریکہ انہیں بھی دنیا سے منقطع کر دے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top